سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ لوگ سودی کاروبار اور انڈر پلئی جیسی معاشرتی برائیوں سے قطعی اجتناب کریں کیونکہ اسکی وجہ سے ماضی میں کئی غریب گھرانے اجڑ گئے تھے یہی وجہ ہے کہ ہماری سابقہ حکومت کو اس کے خلاف قانون سازی کرنا پڑگئی اب یہ ایک باقاعدہ جرم بن چکا ہے حلال رزق کمانے میں برکت ہوتی ہے اسلام ہمیں جائز طریقوں اور محنت سے حلال رزق کمانے کا درس دیتا ہے جس میں برکت ہوتی ہے اور معاشرہ ترقی کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت سیدو شریف میں جدہ پراپرٹی ڈیلر کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات میں امن قائم ہو چکا اب کاروباری لوگ دل کھول کر اپنا کاروبار کریں کیونکہ سوات صنعت و معیشت اور کاروبار کیلئے انتہائی موزوں، پرسکون اور پر امن علاقہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوتی ہے جب لوگ اپنے ہی ملک اور شہر میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور معاشی و کاروباری سرگرموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو روز گار کے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے جس سے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری محکموں میں شفافیت پیدا کردی ہے جس کے وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار بھی پورے اعتماد کے ساتھ ملک کے اندر سرمایہ کاری پر فخر کرنے لگے ہیں اس سے ملک کی معیشت کو بہت زیادہ فائدہ ملے گا چیئرمین ڈیڈک نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے کاروباری لین دین میں ایمانداری اور احتیاط سے کام لیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔
سوات کے لوگ سودی کاروبار اور انڈر پلئی جیسی معاشرتی برائیوں سے قطعی اجتناب کریں ،فضل حکیم
