سوات,ایڈیشنل سیشن جج/ جج چائلڈ پروٹیکشن اینڈ جوونائل کورٹ سوات سعدیہ عندلیب نے ملزم کو پانچ سال قید اور 50٫000روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ کا رہائشی ملزم فضل واحد کم سن بچی سے زیادتی میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف 25 اگست 2021 کو خوازہ خیلہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور اسی عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن شاہ حسن خان کے مطابق عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم فضل واحد کو 5 سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزم 50 لاکھ روپے ادا کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔ متاثرہ خاندان کو ایک لاکھ دیگا۔
- jجبکہ تین روز قبل ضلع سوات کے علاقے رحیم آباد میں ملزم جہانگیر نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔
ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ - دریں اثناء تحصیل کبل کے علاقے دیولائی میں بھی ایک دکاندار محمد حسین نے بھی اپنی دکان میں نو سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔
والدین نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سخت قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔