سوات(مارننگ پوسٹ ) ندا پاکستان ،یونیسکو اور محکمہ تعلیم زنانہ ضلع سوات کے سکول داخلہ مہم 2019کے حوالے سے تقریب منعقد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 سیدو شریف میں ندا پاکستان ،یونیسکو اورمحکمہ تعلیم زنانہ کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں سکول کی بچیوں ،اساتذہ اورمحکمہ تعلیم کے نمائندوں اور مقامی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کا مقصد سکول سے باہر بچوں کو سکول میں لانے اور بہتر تعلیم دینا ہے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ سوات شمیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ضلع سوات میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف حاصل کیا جائیگا اور تمام نہ جانے والی بچیوں کو سکولوں میں داخل کیا جائیگا۔ معیاری تعلیم دلوانے کیلئے حکومت سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کر رہی ہے نیز سکولوں میں فرنیچر اور دیگر بنیادی ضرویات کی فراہمی پر بھی کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہیں ۔سرکاری سکولوں کے حالت بہتر ہوئی ہے جس کے وجہ سے ہزاروں کے تعداد میں بچے پرائیویٹ سکولزسے سرکاری سکولز میں داخل ہورہے ہیں ۔انہوں نے سیاسی سماجی طبقات اور میڈیا سے بچوں کی داخلہ مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی اور سکول داخلہ مہم کے حوالے سے سرگرمیوں پرندا پاکستان اور یونیسکو کا شکریہ ادا کیا ۔ڈی ای او نے اساتذہ پر زور دیا کہ سکول کی سطح پر زیادہ سے زیادہ بچیوں کو داخل کرا کر سوات کو تعلیم یافتہ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔تقریب سے سکول پرنسپل فضیلت اکبر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم سرفہرست ہے اور سکول سے باہر بچوں کوسکول میں لانے کیلئے ہر سال سکول داخلہ مہم چلایا جاتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ندا پاکستان اور یونیسکو کے ایجوکیشن افیسر کلثوم عمر نے تقریب کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیاشرکاء کو سکول داخلہ میں بھر حصہ لینے کا اپیل کی ۔