سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں جے یو آئی تحصیل بحرین کے کارکنوں نے این اے 2کا ٹکٹ جماعت اسلامی کو دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹکٹ الحاج بخت زادہ میاں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا ، جے یو آئی کی قیادت کو 2 دن کی ڈیڈلائن دیدیتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا گیا ،اس سلسلے میں جے یو آئی تحصیل بحرین کا کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں تحصیل بحرین کے محمد عالم ،تحصیل کالام کے امیر مفتی اختر حسین،نائب امیر مولانا اقبال،امیر ساتال عبدالواحد ،مفتی جہانگیر ،مفتی خلیل ،مفتی شیر محمد ،سابق تحصیل ناظم گل ذادہ اور دیگر رہنماؤں سمیت جے یو آئی کے رہنما اور این اے 2کے امیدوار الحاج بخت ذادہ میاں نے شرکت کی ،کارکنوں نے متحدہ مجلس عمل کی جانب سے این اے اے 2 کا ٹکٹ جماعت اسلامی کو دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ 2013کے انتخابات کے فارمولے کے تحت حلقہ این اے 2جے یو آئی کا حق بنتا ہے لیکن اب یہ حلقہ جماعت اسلامی کو دیدیا گیا ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہاکہ اگر جے یو آئی کے قائدین نے دو دن کے اندر اندر اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرکے ٹکٹ الحاج بخت ذادہ میاں کو نہ دیا گیا توہم یکم جولائی کے بعد اپنی حکمت عملی اپنائیں گے انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 2جے یو آئی کا گڑھ ہے اور جے یو آئی کے امیدوار ہی اس حلقے میں مخالفین کو شکست فاش دے سکتے ہیں ۔