سوات( مارننگ پوست ) پی پی پی حلقہ پی کے ۵ کے میدوار شہزادہ میانگل امیرزیب نے کہا ہے کہ سیدوشریف کے عوام نے ہمیشہ عزت دی،ہم نے اپنے طرف سے اہل سیدوشریف کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،مشکلات و مسائل میں جکڑے ہوئے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے الیکشن میں ھصہ لے رہا ہو ،عوام کو ناامید نہیں کرونگا،سیدوشریف اور مینگورہ کے لاکھوں عوام نااہل حکمرانوں کی وجہ سے احساس محرومیوں کے شکار ہے ،پر تحصیل میں کھیل کے میدان قائم کرنے کے دعوے مخص سوشہ ثابت ہوئے ،کوئی بتا سکتا ہے کہ اسلام ،امن اور تبدیلی کے دعوے کتنے سچ ثابت ہوئے ان لوگوں کا مقصد صرف اقتدار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برکلے سیدوشریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے این اے ۳ کے امیدوار شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے لوگوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے سوات میں کونسی ترقی ہوئی کونسی تبدیلی ائی ہمارے ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات نہیں مل رہے الٹا انے والے لواحقین بیمار پڑ جاتے ہیں کم از کم عوام پر رحم کرنا چاہیئے کب تک ہمیں خالی نعروں اور وعدوں پر دھوکہ دینگے،تقریب سے پی پی پی کے سٹی صدر اختر حسین،زوہیب حسن،فضل خالق جان،ریاض یوسفزئی،جاوید و دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔