سوات (مارننگ پوسٹ) قومی وطن پارٹی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے ، پختون قوم کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا تی ہے ، پختون قوم کے ثقافت سے بخوبی اگاہ ہے اور پختون قوم کی تمام مسائل بخوبی جاتنے ہیں ، ان خیالات کاا ظہار قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین شیر بہادر زادہ خان ، ملاکنڈ زون کے چیئرمین فضل رحمن نونو،وطن پال یوتھ کے صوبائی صدر ارشد افریدی ، فہد خان صوبائی جنرل سیکرٹری اور دیگر نے وطن پال ارگنائزیشن سوات کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی واحد پارٹی ہے جو پختونوں کی ثقافت اور ان کی مسائل سے بخوبی اگاہ ہے اور پختون قوم کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر میں پختون قوم کی ترقی اور خوشحالی کی صلاحیت موجود ہے ، انہوں نے کہاکہ ہر پارٹی کے اپنے مفاد کے لئے نعرے لگا کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں لیکن اب عوام میں شعور پیدا ہوگیا ہے اور وہ اپنی ووٹ کسی کے نعروں پر نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں اور پارٹی نوجوان نسل کے بدولت آگے بڑھ سکتی ہے ، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ پارٹی کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے انشاء اللہ 2018 الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پختون قوم کی مسائل حل کریں گے ۔