سوات(مارننگ پوسٹ)ممبرصوبائی اسمبلی اور خادم عوام عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 4کے لوگوں نے حقیقی تبدیلی کا آغاز کردیاہے تحریک انصاف کی تبدیلی کو علاقے میں زبردست عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے حلقہ پی کے 4میں تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کی وجہ سے مخالفین کی اوسان خطا ہوگئی ہے مخالفین کے ساتھ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیداکرنے کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چارباغ کے علاقہ کنڈؤ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان اورایم پی اے عزیز اللہ گران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کیا، جلسہ سے پی ٹی آئی رہنما ساجد خان نے بھی خطاب کیا، عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ اگر کسی کو تحریک انصاف کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی اعتراض ہے تو وہ اپنی خدشات دور کرنے کے لئے پی کے 4کادورہ کریں ان کو زمینی حقائق کا بخوبی اندازہ ہوجائیگا کہ علاقے میں نہ صرف تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے۔ بلکہ پی کے4کے لوگوں نے حقیقی تبدیلی کا آغاز کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے اس سفرمیں اب کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتی، یہ سفر جاری رہے گا، اور کسی کو اس سفر میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ تحریک انصاف کی ترقی اورخوشحالی کو مزید آگے بڑھانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کا کھل کر ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس علاقے کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شمولیتوں نے مخالف سیاسی جماعتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیاہے اور لوگوں کے ساتھ تحریک انصاف کارشتہ مزید مضبوط اورمستحکم ہوتاجارہاہے۔
سوات حلقہ پی کے 4 میں مختلف سیاسی پارٹیوں کو دھچکا،اہم افراد پی ٹی آئی میں شامل
