سوات:قانون کی طالبہ نیلم ابرار چٹان کو فسٹ وومن اِن لا (سٹوڈنٹ آف دی ائر)ایوارڈ سے نوازاگیا۔ سیدوشریف سے تعلق رکھنے والی مرحوم ابرار چٹان کی صاحبزادی نیلم ابرارچٹان مسلم لا کالج کی فائنل ائرکی طالبہ ہیں۔ انہوں نے معاشرے میں تعلیم کے فروغ اور کھلونا نما اسلحہ کے خلاف بھی کام کیا ہے۔انہیں یہ ایوارڈ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے دیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔
سوات:نیلم ابرار چٹان نے فسٹ وومن اِن لا سٹوڈنٹ آف دی ائر ایوارڈ اپنے نام کرلیا
