سوات(مارننگ پوسٹ)ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل کاایک اہم اجلاس چیئرمین بہارخان کے زیرقیادت ہوا، جسمیں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ خان گران کے نازیبا الفاظ ، گالم گلوچ اورہسپتال ایڈمنسٹریشن کوڈرانے دھمکانے اورکارسرکار میں مداخلت کیخلاف باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا Black Rebionاحتجاج کا طریقہ کارکو پورے ضلع کے ہسپتالوں تک وسیع کیاجائیگا، اورجوخطوط الیکشن کمیشن ، چیف منسٹر KPKاور وزیراعظم عمران خان کو ثبوت کیساتھ بھیجے گئے ہیں اگر 28/3/019جمعرات تک اس کا کوئی مثبت جواب نہ مل سکا۔ تو 28/3/019جمعرات 11AM کو پھر کوارڈی نیشن کونسل کااجلاس ہوگا۔ اورآئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا، اورجوبھی حالات ہونگے۔ توذمہ داری الیکشن کمیشن ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اوروزیراعظم عمران پرہوگی۔