سوات:مینگورہ میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ خواجہ سرا نے پھنکے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خواجہ سرا عنایت اللہ المعروف منئی نے نشاط چوک مینگورہ میں اپنے ڈیرے پر گلے میں پھندا ڈالا اور پھنکے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔