سوات:سوات میں خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روز اگاہی مہم کا اغاز ہوگیا،خواتین سہولت کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم۔سوات میں یو این ڈی پی کے تعاون سے خواتین پر تشدد کے خلاف 16 دن پر مشتمل اگاہی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خواتین پر تشدد جیسے مسائل کے خاتمے کے لیے اگاہی پھیلانا ہے۔۔یو این ڈی پی کے تعاون سے عورت فاؤنڈیشن نے سوشل ویلفیئر افیس میں جینڈر ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جس کے لیے سوات کے معروف قانون دان سمرین حکیم ایڈوکیٹ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔سمرین ایڈوکیٹ کے مطابق ڈیسک قائم کرنے کا مقصد خواتین کے لیے بھر پور رہنمائی ،معلومات اور معاونت فراہم کرنا ہے جس میں خواتین سمیت خواجہ سرا بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ اگاہی مہم کا اغاز باقاعدہ مینگورہ بائی پاس جنرل بس سٹینڈ سے کیا گیا۔مہم میں خواتین پر تشدد کے روک تھام کے لیے 50 کے قریب رکشوں پر بنرز بھی لگائے گئے۔