پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد ایک بار پر کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کردی جس کے بعد صوبائی کابینہ میں وزراء، مشیر،معاؤنین خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹری کی تعداد بڑھ کر 31تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 2معاؤنین خصوصی کے عہدوں پر2نئے چہروں کو کابینہ میں  شامل کیا ہے جبکہ طویل عرصہ سے انتظار کے بعد2وزارء ارشد ایوب خان اور فیصل امین گنڈا پور کو محکموں کا قلمدان حوالے کر دیا گیا۔

نئے معاونین خصوصی میں کچھ مہینے پہلے ایم کیو ایم  سےپی ٹی آئی میں آنے والے بیرسٹر محمد علی سیف بھی شامل ہے جنہیں اطلاعات وتعلقات عامہ کامعاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ صاحبزادہ سعید کو وزیر اعلیٰ کو معاؤن خصوصی برائے انرجی اینڈ پاؤر لگایا گیا ۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عرصہ دراز سے محکموں کا انتظار کرنے والے ارشد ایوب خان کو محکمہ ایریگیشن اور فیصل امین گنڈا پور کو لوکل گورنمنٹ کے قلمدان دیئے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کابینہ میں 5 وزراء اور معاؤن خصوصی کے قلمدان بھی تبدیل کئے۔ کامران بنگش  سے وزیر اطلاعات کا قلمدان واپس لیکر کو اعلیٰ تعلیم اور آرکائیوز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے
اسی طرح تاج محمد ترند سے وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی برائے انرجی اینڈ پائور کا قلمدان لیکر انہیں ریونیو اینڈ اسٹیٹ کا محکمہ دیا گیا ورانور زیب خان کو زکوة و عشر کیساتھ ساتھ سوشل ویلفیئر کے قلمدان حوالے کیا گیا۔

 یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے پچھلے تین سالوں میں خیبر پختونخوا کابینہ میں آٹھ بار ردوبدل کیا جاچکا ہے۔