ایٹانے انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ٹیسٹ میں 3ہزار 913طلباء و طالبات 100نمبر بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ٹیسٹ میں ڈی آئی خان بورڈ کے محمد مصطفیٰ نے 687نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آمینہ خان نے 670 نمبر لیکر دوسری اور سہیل احمد خان نے 616 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے ایٹا ٹیسٹمیں 11ہزار 278طلباہ و طالبات نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں 11ہزار 110طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ ٹیسٹ میں 168طلباء و طالبات غیر حاضر تھے ۔ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ابتدائی دس میں ایبٹ آباد بورڈ کے چار اور مردان بورڈ کے تین طلبہ نے پوزیشنز حاصل کی ہیں ٹیسٹ میں 6 طلبہ نے 600 سے زائد نمبر لئے جبکہ 64 طلبہ نے 500 اور 599 کے درمیان ، 300طلبہ 400اور 499کے درمیان نمبر لئے اور 3ہزار 913 طلبہ 100 نمبر بھی حاصل نہ کر سکے ۔ٹاپ 10میں صرف ایک طالبہ جگہ بنا سکی جبکہ باقی 9پوزیشنز طلباء کے نام رہی ۔ایٹا ٹیسٹ کی نگرانی ڈائریکٹر او آر آئی سی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ ہائر ایجوکیشن کررہے تھے جنکی زیر نگرانی ٹیسٹ کے انعقاد کے تمام مراحل انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام پائے۔