سوات:ھائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے یونیورسٹی آف سوات کیلئے 400 ملین روپے منظور کرلئے. گزشتہ روز ھایئر ایجوکیشن اسلام اباد کے مجاز اتھارٹی ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی( DDWP) کے زیرانتظام منعقدہ اجلاس میں یونیورسٹی آف سوات کے فیز ون کے پی سی ون میں ضروری ترامیم کے بعد مزید 400 میلین روپے کے فنڈ کا اعلان کردیا ھے جس کے بعد یونیورسٹی کے فیز ون کی لاگت 924 میلین سے 1324 میلین تک پہنچ گئی ھے. اس فنڈ سےفیز ون کی تعمیراتی کام سمیت یونیورسٹی کے لئے لیبارٹری الات فراھم کرنا ممکن ہوجائیگا.