سوات: ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم نے خپل کور فاونڈیشن کے مسجد کے سولر ائزیشن سسٹم کا افتتاح کردیا۔فضل حکیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ صوبائی حکومت کے طرف سے خپل کور فاونڈیشن میں رہائش پزیر یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے ایک تحفہ ہے خپل کور کے بچوں اور بچیوں کو اپنے بچوں جیسا سمجھتا ہو،خپل کور یتیم بچوں کے لئے بہترین ادارہ ہے جہاں پربچوں کو تعلیم،رہائش کے ساتھ ساتھ بہترین ماحوم بھی فراہم کیا جاتاہے۔صوبائی حکومت کا خپل کور فاونڈیشن کیساتھ خدمت کا یہ سلسلہ ہر وقت جاری رہیگا،آخر میں خپل کور فاونڈیشن ڈائریکٹر حاجی محمد علی خان کیجانب سے میٹینگ رووم میں خپل کور فاونڈیشن کے نئی پراجیکٹ خپل کور نرسنگ کالج اینڈ ھوم سائنسسز کے بارے بریفنگ بھی دی گئی