سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے روز اتوار کو بھی جاری رہا۔ اتوار کو مینگورہ شہر سمیت ضلع کے بیشتر علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بالائی علاقوں خاص کر کالام، مٹلتان اور اوشو میں شدید برف باری کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
سوات میں 2 روزہ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا
