سوات:۔ہمارا مقصدعوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرناہے،اس مقصد کے حصول کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں،وکلاء برادری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،مظلوموں کی داد رسی کرنا بھی ہماری ترجیحات میں ہے،ان خیالات کااظہارسوات بارایسوسی ایشن کے صدرسلطنت خان ایڈووکیٹ اورنائب صدرساجدعلی ایڈووکیٹ نے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ بار انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے انہیں عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں،وکلاء کو درپیش مسائل کو دوراور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی کابینہ اور سینئرز کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں،وکلاء کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی مایوسی اور محرومی ختم کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس لوگ انصاف کی امید کے کر آتے ہیں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی شنوائی اوردادرسی کریں،ھم قانون پر عملدرآمد اور قانون کی پاسداری کے قائل ہیں اورقانون کے دائرہ میں رہ کر ہی لوگوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں