سوات: انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزنےخیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن اور رائٹ ٹو سروسسز کے ساتھ مل کر معلومات تک رسائی بارے سیمینار کا اہتمام کیا ۔ سیمینار خپل کور ماڈل سکول بوائز برانچ سوات کے کمیونٹی کے مرد ممبران کے لیے منعقد ہوا۔ سیمینار کا مقصد شرکاء کو آر ٹی آئی کے کردار اور افعال کے بارے میں روشناس کرانا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کےایڈووکیسی چیمپئنز نے اپنے سیشن میں شرکا کو کہا کہ قانون پر عمل کیسے کیا جائے اور کسی بھی ادارے کے بارے میں معلومات کیسے حاصل کی جائے ۔ شرکاء نے بحث کے دوران دلچسپی ظاہر کی اور مصروف عمل رہے۔بہترین معلوماتی پروگرام کے انعقاد پر شرکا نے کشور علی اور عمران خان کا شکریہ ادا کیا
خپل کورماڈل سکول میں معلومات تک رسائی بارے سیمینار کا انعقاد
