رحیم آباد یونین کونسل میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سعید خان، بخت بلند خان، ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی تقریب سے مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو،سابق ضلعی کونسلر ارشاد،سابق ضلعی کونسلر آفرین خان لالا، خیبر پختونخوا یوتھ کے سینئر نایب صدر فہد خان ایڈوکیٹ،عبدالودود اور سعید خان نے خطاب کیا۔