مینگورہ:جمعیت علماء اسلام پی کے پانچ کے رہنما محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ بدترین دھاندلی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود خیبر پختونخوا کے عوا م نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کاجنازہ نکال دیا ہے، جے یو آئی امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ عوام مزید موجودہ حکمرانوں کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔حکمران جماعت کی شکست عوام کی طرف سے ان کیلئے ایک جھلک ہے،نتائج آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کواخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہونا چاہئے عوام نے انہیں بری طرح مسترد کیا ہے,موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں اُن کو لے ڈوبی ہے عوام نے اُن کو مسترد کرکے آئینہ دکھایا ہے۔جے یو آئی کےامیداواراور کارکنان جذبہ خدمت سے سرشار ہیں جو دن رات عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے بھی عملی جدوجہدکررہےہیں۔