(مارننگ پوسٹ)مینگورہ شہر کے علاقہ ملوک آباد اور گنبد میرہ کے برساتی نالے میں غیر قانونی تجاوزات پر تعمیراتی کا م جاری ہے،ڈی سی سوات جنید خان سے فوری کارروائی کا مطالبہ ،ملوک آباد اور گنبد میرہ کے وسط میں واقع برساتی نالے کے دونوں اطراف پرغیر قانونی تعمیراتی کام جاری ہے۔ علاقہ مکنیوں کا کہنا ہے کہ نالے کی اصل حد زمین مالک نے فروخت کے وقت 10 فٹ رکھی تھی مگر کچھ مفاد پرست عناصر جن میں انور اقبال اور محمدعمر رحمان نامی افراد شامل ہے نے نالے کو مزید تنگ کرکے 4 فٹ تک کردیا ہے ۔جس پرتیزی سے غیر قانونی تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔علاقہ مکینوں نے ڈی سی سوات جنید خان اور اعلی حکام سے جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ برساتی نالے کو اپنے اصل حد 10 فٹ کر کے غیرقانونی تعمیرات کو ختم کرکہ برساتی نالے سے مستقبل میں بڑی تباہی سے ہمارے گھروں کو محفوظ کیا جائے۔
مینگورہ علاقہ ملوک آبادکے برساتی نالے میں غیر قانونی تجاوزات پر تعمیراتی کا م جاری،ڈی سی سوات سے کارروائی کا مطالبہ
