سوات( مارننگ پوسٹ) پی پی پی حلقہ پی کے ۵ کے امیدوار شہزادہ میانگل امرزیب شہریارنے کہا ہے کہ مثبت تبدیلی لانے کیلئے سیاست میں نکلے ہیں،زندگی کی ہر اسائش موجود ہے مگر جب عام لوگوں کے تکلیف میں دیکھتا ہو تو سب کچھ دھوکہ دکھائی دیتا ہے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم علاقوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،جدید دور میں ترقی یافتہ ممالک اپنے لوگوں کو سہولیات دے رہے ہیں جبکہ پانی جیسے قدرتی نعمت کی حصول کیلئے سڑکوں پر اکر احتجاجیں کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہی باغ خونہ چم میں علاقہ عمائدین کے جرگہ سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایک خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں نکلا ہو اگر عوام نے اعتماد کیا تو کوئی کسر نہیں چھوڑونگا،اگر ہم ایک اچھے اور ترقی یافتہ معاشرے بنیاد رکھنا ضروری سمجھتے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ یم اپنے ذاتی مفادات کو بھول جائیں،اس موقع پر علاقہ عمائدین نے سیاست سے بالاترشہزادہ میانگل امیرزیب شہریار کے حمایت کا اعلان بھی کیا۔