مینگورہ:جمعیت علماء اسلام کے رہنماء وترجمان محمداعجازخان نے کہاہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوامی مسائل میں اضافہ ہورہاہے مگرحکمرانوں کو اس کا کوئی احساس نہیں،بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری،مسائل اورمشکلات نے لوگوں کاجینا محال کردیا ہے،غربت کے سبب عوام فاقہ کشی اورخودکشی پر مجبورہو رہے ہیں دوسری جانب حکومتی اراکین کو عیاشیوں سے فرصت نہیں مل رہی ہے,انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ ہر قدم اپنے منشور کے خلاف اٹھارہی ہے،نہ کسی کو روزگار ملا،نہ مشکلات میں کمی آئی اور نہ ہی حکومت پر عوام کا اعتماد بحال ہوا،انہوں نے کہاکہ عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ جے یو آئی کی طرف امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ہماری قیادت انہیں مایوس نہیں کرے گی بلکہ ان کی محرومیوں کاخاتمہ کرے گی۔
جے یو آئی عوام کی آخری امید ہے ہماری قیادت انہیں مایوس نہیں کرے گی،محمد اعجاز خان
