یومِ پاکستان سکاؤٹ کی دن کی حوالےسوات میں پر وقار تقریب منعقد ۔ سوات سکاوٹس اوپن گروپ نے اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پاکستان سکاوٹس ڈے جوش و جزبہ کیساتھ منایا۔تلاوت کلام پاک کے سعادت حیات اللہ بوائے سکاوٹ نے ادا کئے۔ گروپ سکاوٹس جنرل سیکرٹری احسان اللہ نے تقریب میں بھر پور شرکت پر تمام سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں 20 نئے سکاوٹس نے سکاوٹنگ میں شمولیت اختیار کرلی۔جس کے بعد سابقہ گروپ لیڈر و سکاوٹ یونٹ لیڈر خپل کور ماڈل سکول جناب اختر علی صاحب نے نئے آ نے والے سکاوٹس کوسکاوٹ سکارف پھنایااور تمام سکاؤٹس کو تفصیل کی ساتھ سکاوٹنگ کی حوالے سے آ گاہ کیا۔ آ خر میں یومِ پاکستان سکاؤٹ کی دن کی حوالے سے کیک کاٹا گیا اور تمام سکاؤٹس نے پروگرام کو شاندار انداز سے منایا۔اور آ خر میں گروپ کے بہتری کی لیے دعا کی گئی