خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیدو شریف کے مقامی ہوٹل میں تقریب میں کامیاب خواتین نے اپنی زندگی کی کہانیاں میڈیکل کے طالب علموں کے سامنے رکھ دیں۔ تقریب کے خاص مہمانوں میں سیدو میڈیکل کالج کی پروفیسر ڈاکٹر ثانیہ خٹک، وومن پولیس سٹیشن کی ایس ایچ او شہناز بی بی، سوات کی پہلی خاتون صحافی شائستہ حکیم اور مینگورہ ہائی کورٹ بینچ کی ممتاز وکیل شہناز نے اپنی زندگی اور مشکلات کے بارے میں طلبہ کو بتایا۔

ڈاکٹرثانیہ خٹک نے کہاکہ ان کو پڑھائی کا شوق تھا۔ والدین اور گھر والوں نے کبھی ان کو پڑھائی سے نہیں روکا اور آج اللہ کے کرم اور اپنی محنت کی وجہ سے سوات سیدو میڈیکل کالج میں پڑھا رہی ہیں۔ مریضوں کی خدمت کے ساتھ نئی نسل کو ڈاکٹری پڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے خواتین کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ خواتین کمزور ہیں۔