مینگورہ:رحیم آباد پولیس کی اشتہاریوں کےخلاف کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،اس حوالے سے رحیم آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ایاز خان نے بتایاکہ علاقہ بلوگرام کے دوبھائی واجداور نیاز انہیں قتل مقاتلوں کے مقدمے میں مطلوب ہیں جن کے گھر پر گزشتہ روز چھاپہ مار کر وہاں سے کئی پستول،کارتوس،میگزین وغیرہ برآمد کرلئے ملزمان تاحال روپوش ہیں تاہم ان کے والد خائستہ محمد کو گرفتارکرلیاگیا،انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی اورڈی پی او کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں پولیس نے سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں جس کے دوران اب تک بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔