اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے موبائل فون کی درآمدی مالیت پر ریگولیٹری ڈیوٹی متعارف کروادی۔ رپورٹ کے مطابق 30 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 250 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے فی سیٹ کردی گئی۔ 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر 18 ہزار 5سو روپے ادا کرنے ہوں گے۔اس سے قبل 60 ڈالر تک کی مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر 250 روپے فی سیٹ ریگولیٹری ڈیوٹی تھی جبکہ 60 سے 130 ڈالر کے درمیان کی قیمت کے موبائل پر10 فیصد اور 130 ڈالر سے زائد پر 20 فیصد درآمدی ڈیوٹی لاگو تھی۔حکومت کی جانب سے موبائل فون کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے لیے 6 سلیب متعارف کروائے گئے ہیں، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔سلیب کے مطابق 30 سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل کی درآمد پر 1800 روپے ، 100 سے 200 ڈالر کے درمیان کے سیٹس پر 2700 روپے، 200 ڈالر سے زائد اور 350 ڈالر سے کم مالیت کے موبائل فون پر 3600 روپے فی سیٹ ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔درآمد کیے گئے موبائل فون کی قیمت 350 سے 500 ڈالر کے درمیان ہے تو 10 ہزار 500 روپے کے فلیٹ ریٹ چارج ہوں گے جبکہ 500 ڈالر سے زائد کے موبائل فون کی درآمد پر 18 ہزار 500 روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی دینا پڑے گی۔
موبائل فون کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے لیے 6 سلیب متعارف ,
