وات(مارننگ پوسٹ)تحقیقی مقالے جامعات کی روح ہے ، ہائیر ایجوکیشن تحقیقی مقالوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، سیکرٹری ہائرایجوکیشن داوخان، بابائے قوم قائداعظم کی پیدائش کی موقع پر تحقیقی کتاب کی رونمائی تعلیم کے لئے بہت اہم ہے، ڈاکٹر نرگس آرا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدوشریف میں بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کی پیدائش کی دن کی حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن داود خان مہمان خصوصی تھے ۔ دیگر مہمانوں میں ہائرایجوکیشن کی ڈائرکٹر پروفیسر خورشید احمد، یونی ورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر، جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر وفامحمد اور گرلز کالج اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری ہائز ایجوکیشن داود خان نے کہاکہ اعلی تعلیم میں ہمارے بچیاں بہت آگے ہیں ان کو مزید اگے جاناہے خواتین ملک کی نصف آبادی ہے ان کی بدولت ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، انہوں نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صوبے کے تمام کالجوں کو بنیادی سہولیات دے رہی ہے ۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹرنرگس آرا کی تحقیقاتی کتاب انیلسز آف کیمکل ایجوکیشن کی تقریب رونمائی ہوئی ڈاکٹر نرگس آرا نے کہاکہ یہ کتاب ان کی تیس سالہ تدریسی تجربے کانچوڑ ہے جس میں بچیوں کو بڑی آسانی کے ساتھ کیمسٹری اور دیگر علوم بارے معلومات مہیاکی گئی ہے انہوں کتاب کو تمام تعلیمی اداروں اور طباء کو مفت دینے کا اعلان کیا ۔ تقریب میں تحقیقی کتاب پر مقالے بھی پیش کئے گئے ۔ اس کے ساتھ تقریب میں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کو خیراج تحسین پیش کیاگیا اور طالبات نے ان کی زندگی اور جدجہد بارے تقاریرکئے ۔ تقریب کی آخر میں مہمان خصوصی سیکرٹری ہائرایجوکیشن داود خان، پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر اور دیگر کو یادگاری شیلڈدئے گئے جبکہ کالج کے سٹاف اور طالبات کو تعریفی اسناد دئے گئے ۔