سوات (مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن مینگوہ بینچ نے کابینہ سمیت شرکت کی جس کی صدارت افتخار ایڈووکیٹ صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن مینگورہ نے کی، اجلاس میں اسلام آباد میں کم عمر بچی فرشتہ کے بہمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس سے پشاور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن مینگورہ بینچ کے صدر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات، نائب صدر، سینئر وکلاء سید کریم شلمانی ایڈووکیٹ، عطاء اللہ جان، امجد حسین اور دیگر معزز وکلاء نے خطاب کیا اور فرشتہ قتل کی شدید مذمت کی اور ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا گیا، اجلاس میں مشترکہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانہ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیں، قرار داد متفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد اجلاس کا اختتام کیا گیا۔
سوات ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب، فرشتہ کے بہمانہ قتل کی شدید مذمت
