(مارننگ پوسٹ)سوات کے سینئر صحافی شیرین زادہ نے یوٹیوب کا سلور پلے بٹن حاصل کرلیا۔شیرین زادہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دئیے جانے سے متعلق آگاہ کیا، صحافی نے لکھا کہ الحمد للہ یوٹیوب کے طرف سے سلور پلے بٹن ملنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔شیرین زادہ نے یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشا اللہ چینل پرپاکستان سمیت دنیا بھر کے خوبصورت اور سیاحتی مقاماتِ کی ویڈیوزڈال کر اپنے پرستاروں کو دیکھاتا رہو گا ۔سینئر صحافی شیرین زادہ کو یہ بٹن ان کے یوٹیوب چینل پر 1 لاکھ سبسکرائبرز ہونے پر ملا ہے۔
آخر میں ان کے دونوں بیٹوں عبداللہ شیرین اور عبدالرحمان شیرین نے کیک کاٹا اور ان کو مبارک باد پیش کی
سوات کے سینئر صحافی شیرین زادہ نے یوٹیوب کا سلور پلے بٹن حاصل کرلیا
