سوات(مارننگ پوسٹ)سوات بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی نتائج کا اعلان کردیا،گورنمنٹ جہانزیب کالج طالب علم اعزاز رشید نے 1021 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، دوسری پوزیشن ایس پی ایس کالج کی طالبہ ماہ نور اورگورنمنٹ ڈگری کالج سوات کے طالب علم شہریارر نے 1019 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ چار طالبات نے 1014 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جس میں ملیحہ خان سوات پبلک سکول ، نوررشید سوات پبلک سکول ، فاطمہ حسین ن ٹیپو ماڈل سکول، زرمینہ اکرام ٹیپو ماڈل سکول نے حاصل کی ۔
سوات، جہانزیب کالج کے اعزاز رشید کی ایف اے ،ایف ایس سی سالانہ رزلٹ میں پہلی پوزیشن
