(سوات)سوات میں محکمہ سوئی گیس نے قوتِ سماعت سے محروم کرایہ کے گھر میں رہنے والے رکشہ ڈرائیور کو53,360 روپے کا بل بھیج دیا۔ اصغر علی ولد شیر علی خان نے مشرق کو بتایا کہ وہ رحیم آباد میں بارہ ہزار روپے ماہوار کرایہ پر رہائش پذیر ہے۔ ان کی گیس کا بل دوسو، تین سو روپے آتا تھا۔ اس بار بل53ہزار سے اوپر آیا ہے۔ اس حوالہ سے سن کر اس کی بیوی بے ہوش ہوگئی۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق روزانہ سوئی گیس کے دفتر کا چکر لگاتا ہوں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ اس نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کا بل ٹھیک کیا جائے۔
سوات:محکمہ سوئی گیس نے ایک اورغریب شخص کو ہزاروں روپے بل تھما دیا
