سوات(مارننگ پوسٹ نیوز) سوات میں شدید بارشیں ژالہ باری اور آسمانی بجلی اور تودہ گرنے سے ایک جاں بحق، کئی مکانات کو نقصان ،تفصیلات کے مطابق سوات میں پیر کی رات کو شروع ہونے والے شدید بارش اور ژالہ باری سے نقصانات، سوات کے علاقے گوگدرہ میں سکول کے بچوں پر مٹی کا تودہ اس وقت گرگیاجب وہ گھر جارہے تھے مٹی تلے تین بچے آگئے جن میں ایک بچہ اصمد ولد فاروق بعمر چھ سال جاں بحق جبکہ دوبچے آصف اور فواد بعمر سات ، آٹھ سال ملبے تلے دب گئے جن کو مقامی افراد نے ایک گھنٹے بعد نکال دئے جن کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس طرح بریکوٹ کے علاقے چورخنی میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی مویشی ہلاک ہوئے، مینگورہ کے علاقے رنگ محلہ اور ملوک آباد میں مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے لاکھوں روپے کی نقصات ہوئے ، جبکہ سوا ت کے مختلف علاقوں بریکوٹ، مینگورہ، کبل، چارباغ اور مٹہ میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان ہواہے، اس طرح بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے جب کہ جی ٹی روڈپر مرمت کی وجہ سے کیچڑ سے امدورفت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑا۔