سوات  (مارننگ پوسٹ)  مینگورہ کے علاقہ گنبد میرہ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں پانی نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ لوگ دور دور سے ضرورت کے لئے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں فوری پانی کی فراہمی شروع کی جائے۔