مینگورہ:ویلج کونسل امانکوٹ 1 آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر رستم خان المعروف گلدہ (آف مزوب بابا) نے اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ اس بار مختلف نعروں پر دھوکہ کھانے سے ہوشیار رہیں علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ اور خدمت خلق نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے دوران کیا اس موقع پر علاقہ مشران شیر محمد خان،ثنااللہ ،درویش خان ،سلیمان ،فضل رحیم، اسحاق خان،جمیل ،عثمان اور دیگر نے رستم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں انکو خدمت کا موقع دیں رستم خان نے مزید کہا کہ اگر کامیابی ملی تو جس طرح پہلی کی طرح علاقے کے غریب عوام کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے ہیں۔ اسی طرح مزید بھی کرتے رہینگے۔ علاقہ میں صحت کارڈ،احساس پروگرام، نکاسی آب، بجلی، صاف پانی اوردیگر مسائل کا خاتمہ کرینگے۔
مینگورہ‘ امانکوٹ آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلررستم خان کا انتخابی مہم کا آغاز
