مینگورہ:بین الصوبائی سمگلرز گرفتار،بڑی مقدار میں بیرونی ملک سمگل ہونے والاآئس برآمد ،سوات مینگورہ سٹی پولیس نے بھاری مقدار میں آئس بیرونی ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار کلوگرام سے زیادہ آئس برآمد کرکے بین الصوبائی سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او مجیب عالم خان کے مطابق ملزمان محمد عمران اور مراد علی نے آئس، ماربل کے شو پیس کے اندر بند کیا تھا اور وہ یہ آئس بیرون ملک سمگل کر رہے تھے۔ دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔