سوات(مارننگ پوسٹ) حلقہ این اے تین کے لئے الیکشن کمیشن نے حتمی فہرست جاری کردی ، چار آزاد امیدواروں سمیت کل اٹھ امیدوارں کی فہرست جاری، سوات کے اہم ترین حلقہ این اے تین کے لئے الیکشن کمیشن نے کل آٹھ امیدواروں کی فہر ست جاری کردی جن میں پاکستان مسلم لیگ سے میاں شہباز شریف، پی ٹی آئی سے سلیم الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی عبدالرکریم پاکستان پیپلز پارٹی سے شہریار امیرزیب جبکہ آزاد امیدواروں میں مولانا حجت اللہ، شکیل احمد ، ڈاکٹر افتاب شاہ اور علی خان شامل ہے، آزاد امیدواروں میں جی یو آئی کے منحرف امیدوار حجت اللہ اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علی خان نے ٹکٹوں کے نہ ملنے پر احتجاجا نتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔