سوات(مارننگ پوسٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوکر ہی ملک کو بحرانوں اور اندھیروں سے نکال سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو امن و امان کی بہتر حالات ،تعلیم اور صحت کے بہترین سہولیات فراہم کریں اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اس مقصد میں پوری طرح کامیاب رہی،آج ہم فخر سے کہتے ہیں کہ پائیدار امن قائم ہے اور عوام کو صحت اور تعلیم کے بہتر سہولیات مل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چپریال گھڑی مٹہ سوات میں ایک عظیم الشان شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جب کے اجتماع سے ضلعی کونسلر بہادر خان ،تحصیل کونسلر ،عادل خان ،پی ٹی آئی کے رہنماؤں ملک آختر علی خان ،سعید خان ،محمد عالم خان اور حاجی زمین خان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر اے این پی کے ممتاز اہم اور سرکردہ رہنماؤں جن میں سید حیدر علی،محمد حنیفہ،سردار علی،عثمان غنی ،حبیب اللہ ،ہدایت اللہ ،سعید احمد شاہ،انور شاہ ،میاں کریم بخش اور فضل نواب نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی سے تیس سالہ ناطہ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔محمود خان نے کہا کہ اے این پی کے دورے حکومت میں نہ صرف امن و امان کی حالت خراب تھی بلکہ ہر چیز بکتا تھا ۔ایس ایم ایس اور ایزی لوڈ کلچرعام تھا حقدار کواس کا حق نہیں مل رہا تھا رشوت ،کرپشن ،کمیشن اور بدعنوانی عام تھی اور اُس وقت کے پارٹی لیڈر بدامنی کے وجہ سے صوبے میں نہیں آسکتا تھاجب کے ہمارے دور حکومت میں کھلم کھلا جلسے کر رہا ہے یہی وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے 2013میں عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا آج لوگ میرٹ پر بھرتی ہورہی ہے اور حقدار کو اس کا حق مل رہا ہے