سوات (مارننگ پوسٹ)ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیساتھ ساتھ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی پولیس فورس اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے پولیس آئندہ بھی پوری ایمانداری کیساتھ فرائض منصبی ادا کرے گی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ مٹہ کے عوام کیلئے مقامی تھانہ میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کے قیام سے اہل علاقہ کے بہت سے مسائل اور مشکلات حل ہونگے ہم اس سنٹر کو مزید فعال بنانے کیلئے مزید بھی اقدامات کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس تھانہ مٹہ میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر احمد خان، تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان، ڈی ایس پی مٹہ پیر سید، مٹہ بازار کے صدر محمد زبیر، ضلعی کونسلر خیرات محمد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد نعیم ، علاقہ معززین اور سیاسی قائدین بھی موجود تھے ڈی پی او نے کہا کہ مٹہ میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کی سہولت آنے سے یہاں کے عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آجائیگی انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کو مزید فعال بنانے اور یہاں کی عوام کو زیادہ سہولیات دینے کیلئے سوات پولیس اور حکومت مزید اقدامات بھی اٹھائے گی۔
مٹہ کے عوام کیلئے مقامی تھانہ میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا قیام
