محکمہ ابتدائی تعلیم نے صوبہ کے سرکاری سکولز اور دفاتر میں ٹیچنگ اور مینجمنٹ کیڈر میں تعینات لیڈیز افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے ایجوکیشن افسروں کو پروموشن کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری اور اس کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی، ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈائریکٹوریٹ آف نصاب و اساتذہ تعلیم ایبٹ آباد اور ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اضلاع میں ٹیچنگ اور مینجمنٹ کیڈر کی خواتین افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے متعلقہ اضلاع کو تمام لیڈی افسروں کی پی ای آرز، نان انوالمنٹ، سروس سرٹیفکیٹ، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ 30 جنوری تک محکمہ تعلیم کے متعلقہ پینل کو ارسال کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسروں کو ایس ایس، پرنسپل، وائس پرنسپل، اے ڈی اور ایس ڈی ای اوز، ڈی ڈی اور ڈی ڈی ای اوز کے عہدوں پر مختلف سکیل میں ترقی دی جائے گی۔
سرکاری سکولز اور دفاتر میں تعینات لیڈیز افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ
