اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ٹیلی کام حکام نے دو آئی ایم ای آئی والے موبائل فونزکی رجسٹریشن کی تاریخ میں15ستمبر تک توسیع کر دی ۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ایک موبائل فون میں دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب دو آئی ایم ای آئی والے فونز15 ستمبر2019 تک رجسٹرڈ ہو سکیں گے،پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیاہے کہ اگر 15ستمبر تک دوسری آئی ایم ای آئی رجسٹرڈ نہیں ہوئی تو پھر اسے بلاک کر دیا جائے گالیکن موبائل فون کا صرف ایک سلاٹ بند کیا جائے گا،حکام کا مزید بتانا ہے کہ ایک آئی ایم ای آئی رجسٹرڈہو اور دوسرا نہ ہو تو موبائل بند نہیں ہوگا، دونوں میں سے ایک کا لز کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ۔