مینگورہ.زونگ موبائل سروس نے صارفین کو مایوس کردیا،انٹرنیٹ تسلسل کے ساتھ تعطل کا شکار،بجلی نہ ہونے کی صورت میں نمبر ڈائل کرنے پر سروس خاموش رہتی ہے،متعلقہ ذمہ دار توجہ دیں،زونگ صارفین کا کہناہے کہ علاقہ پانڑمیں زونگ ٹاؤر کی ناقص کارکردگی کے سبب پورے مینگورہ شہر میں زونگ سروس بری طرح متاثر رہنے لگی جس کے سبب صارفین شدیدپریشانی میں مبتلا رہتے ہیں،اس حوالے سے صارفین نے مینگورہ میں موجود زونگ فرنچائز سے بھی رابطہ کیامگر مسلہ حل نہ ہوسکا،صارفین کا کہناہے کہ اپنی سہولت کے لئے زونگ کنکشن حاصل کئے ہیں مگر اب یہ سہولت زحمت بن گئی ہے،ایک طرف کمپنی ایڈورٹائزنگ منٹ پر لاکھوں روپےخرچ کررہی ہےاور دوسری طرف زونگ سروس کی کارکردگی مایوس کن ہوتی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ اگر زونگ سروس میں جلدذزجلد بہتری نہیں لائی گئی تو وہ زونگ کو چھوڑکر دوسرے موبائل نیٹ ورک پر منتقل ہونے پر مجبورہو جائیں گے۔