مینگورہ:کالام سےلے کر بحرین تک 13 عدد پلوں پر کام سیاسی رسہ کشی کا شکار ہوگیا ہے،پلوں کی عدم تعمیر سے سیاحت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے،کالام اور بحرین ہوٹل ایسوسی ایشن کسی قسم ٹیکس کی حمایت نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہار کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رحمت دین صدیقی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ا ہوں نے کہاکہ کالام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ضلع تک توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہیں
کالام بیوٹی فیکیشن پروجیکٹ میں گھپلوں کے لئے جوڈیشل انکوائیری مقرر کی جائے،انہوں نے کہاکہ ٹوارزم فنڈ کا کوئی پتہ نہیں کالام میں ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا،
سوات موٹر وے فیز ٹو کی مخالفت کرنے والے سیاحت دشمن ہیں،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں ہرقسم۔ٹیکس کی مخالفت کرتے ہیں،کالام کے عوام مہمانوں کو خوش آمدید کہنے اور ان کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں،مری واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔