خیبر پختونخوا حکومت نے فنکاروں کی مالی امداد کے لئے پانچ سو ملین سے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے انڈومنٹ فنڈ 2021کے قیام سے قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے مجوزہ قانون کی منظوری کے بعد ایک فنڈ قائم کر دیا جائے گا جو خیبر پختونخوا کے مستحق فنکاروں کے فلاح و بہبود انڈو منٹ فنڈ کہلایا جائے گا جو کہ ابتدا میں 500ملین روپے کے سرمایہ سے قائم کیا جائے گا جس کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔

فنڈ مستحق فنکاروں ، اداکاروں وغیرہ کو دیا جائے گا فنڈ مختلف شعبہ جات کے مستحق افراد کے فوری نوعیت کے صحت ، بڑھاپے اور دائمی بیماریوں کے اخراجات اور زریعہ معاش کی دیکھ بھال پر خرچ ہو گا ۔