بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سوات میں مئیر کے ایک اور تحصیل چیئرمین کی 6 نشستوں پر تحریکِ انصاف کے متوقع امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مینگورہ (تحصیلِ بابوزئی) کے مئیر کا ٹکٹ ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان یوسف زئی کے سالے شاہد علی خان، تحصیل بریکوٹ کے چیئرمین کا ٹکٹ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے بھانجے کاشف علی، تحصیل چارباغ میں حیدر علی، تحصیل خوازہ خیلہ میں ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کے بھتیجے آفتاب علی، تحصیل بحرین میں ایم پی اے میاں شرافت علی کے چچازاد بھائی میاں شاہد علی، تحصیل مٹہ میں وزیراعلیٰ کے بھائی سابق تحصیل ناظم عبداللہ خان اور تحصیل کبل کے چیئرمین کا ٹکٹ وفاقی وزیر مراد سعید کے قریبی دوست حیات خان کو دینے کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
سوات میں مئیر اور تحصیل چیئرمین کی 6 نشستوں پرپی ٹی آئی کے متوقع امیدواروں کے نام سامنے آگئے
