سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ ٹریفک پولیس آپے سے باہر،پہلے سلام پھر کلام کا رجحان ختم، ٹریفک پلان ندارد۔بد ترین ٹریفک جام روز کا معمول ،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،بد ترین ٹریفک بندش کی آگے ٹریفک پولیس بے بسی کی تصویر بن گئی بنڑ چوک میں تعینات پولیس نے تمام حدیں پار کردی شہریوں اور ڈرائیوروں سے مشت گریبان معمول، نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سوات سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او کپٹن واحد محمود نے سوات میں چارج سنبھالتی ہی ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سلام پر کلام کو اپنایءں اور اس حوالے سے مہم بھی چلایا گیا جس کا عوامی سطح پر خیر مقدم بھی کیا گیالیکن اس کے تبادلے کے بعد ٹریفک پولیس نے پہلے سلام پھر کلام کو نظر اانداز کرکے لوگوں کے ساتھ مشت گریبان ہوگیے،جبکہ ان دنوں ٹریفک پولیس میں ایسے اہلکاروں کو لایا گیا ہے جو لوگوں اور ڈرائیوروں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کر رہے ہیں ، اور لوگوں کو ان غیر مناسب رویہ اختیار کرنے والے پولیس اہلکاروں سے کافی تحفظات ہیں حلانکہ موجودہ ٹریفک پولیس میں انچارج وزیر خان ٹی او سکندر سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں جن کے اخلاق اور اچھی کار کردگی اپنی مثال آپ ہے ،لیکن لوگوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے والے دیگر پولیس والوں کی وجہ سے نہ صرف انچارج وزیر،سکندر اور دیگر بالاآفیسرز کی بد نامی ہو رہی ہیں بلکہ ٹریفک پولیس کے حوالے سے لوگوں میں غلط تاثر بھی پید کی جارہی ہیں ،خصوصا ان دنوں بنڑ چوک میں تعینات پولیس نے تمام حدیں پار کردی ہے ،جس پر عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطابہ کیا ہے
مینگورہ ٹریفک پولیس میں پہلے سلام پھر کلام کا رجحان ختم نامناسب رویہ سے عوام پریشان
