سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے فیض آباد میں یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیافضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یوٹیلٹی سٹورز کو مزید بہتربنائینگے انکا کہنا ہے کہ عوام کے لئے اسٹوروں پر سستی اشیاء دے رہے ہیں سبسڈی سے عوام کو فائدہ پہنچائینگے فضل حکیم خان یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع سوات میں کسی بھی صورت آٹے کا بحران نہیں ضلعی انتظامیہ اور تاجربرادری نے شہرسمیت ضلع بھرمیں آٹا کے بحران کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیارکرلیا ہے اور ناجائز منافع خوری پیداکرنے کی مخالفت اور قانونی کاروائی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سوات میں گندم کی وافرمقدارموجود ہے سوات میں 410000(چارلاکھ دس ہزار) تھیلے موجود ہیں جبکہ یومیہ کوٹہ 12000 بوری ہے، جو کہ 32روز کاسٹاک ہے اور سوات کو مزیدگندم کی ترسیل کاسلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ یا منافع خوری برداشت نہیں کرینگے اورعوام کے لئے کم سے کم ریٹ پرآٹا کی فراہمی یقینی بنائینگے انہوں نے کہا کہ 2020ء خوشحالی اور روز گار دینے کا سال ہے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ پاسکو سے خیبر پختونخوا کو مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم کی منظوری اور پنجاب سے آٹے کی ترسیل وزیر اعظم عمران خان نے بحال کردیا ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان اوروزیر اعلیٰ محمود خان کا مشکور ہوں انہوں نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر آٹا 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اس موقع پر انچارج یوٹیلٹی اسٹور نے چیئرمین ڈیڈیک کو یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء سمیت چینی، دالوں، چاول اور گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں سے متعلق بتایا جس میں گھی کی قیمت فی کلو 170روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 188روپے ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام اشیاء بازار سے رعایت پر مل رہی ہے۔
فضل حکیم کا فیض آباد میں یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ
