مینگورہ:جمعیت علمائے اسلام ضلع سوات نے الیکشن کمشنر سوات کو موجودہ حکومت کی پری پولنگ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں موجودہ حکومت غیر قانونی بھرتیوں کے اشتہارات،نئے کاموں کے لیے ٹینڈرز،اور دیگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے،اس حوالےسے جمعیت علماء اسلام کے ترجمان ڈاکٹرامجدعلی کا کہناہے کہ ہم صاف وشفاف الیکشن کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کے لئے حکومت اور حکومتی اراکین کوغیر جانبدارانہ کرداراداکرنا ہوگا۔
جے یو آئی نے پری پولنگ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کردی
