سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے سیدوشریف سنٹرل ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے وہاں مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور انہیں مہیا کی جانیوالی سہولیات، ادویات اور مشکلات سے اگاہی حاصل کی اس موقع پر مریضوں اور انکے لواحقین نے ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا فضل حکیم خان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال میں مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور علاج میں کوئی کمی نہ رکھی جائے عوام کی صحت اور علاج کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ ڈاکٹر دکھی انسانیت کیلئے مسیحا کا کردار اداکریں اور مریضوں کی ایسی بے مثال خدمت کریں کہ وہ ہمیشہ ان کو دعائیں دیں انہوں نے کہا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے عوام کی سہولت کیلئے مختلف شفٹوں کے تمام اوقات میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ مریضوں کو 24 گھنٹے کے کسی بھی لمحے بروقت ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات حاضر ہوں لوگوں کو چاہئے کہ جہاں بھی ان کے ساتھ ناانصافی ہو وہ ان سے براہ راست اور بروقت رابطہ کریں تاکہ انہیں صحیح وقت پر انصاف مل سکے اور عوام کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل میں کمی آجائے انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پورا کرے گی اسی طرح ہسپتالوں میں سہولیات اور عملے کی موجودگی کی صورت حال بھی بہتر بنائی جائے گی اس معاملے میں حکومت سے تعاؤن نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
سنٹرل ہسپتال میں ڈاکٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدائت
