سوات:ینگ ٹیچر زایسو سی ایشن ضلع سوات نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں صدر ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن نواب فریداور دیگر نے کہا کہ 2018ء میں جو اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں اور ابھی تک ریگولر نہیں کئے گئے، تو یہ بڑی افسوس کی بات ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا اساتذہ قوم کا اثاثہ ہے، جو بچوں کو معیاری تعلیم دے کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا 2018ء سے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو جلد ازجلد ریگولر کیاجائے۔ ان کی سینارٹی آغاز ملازمت سے لی جائے۔
ینگ ٹیچر زایسو سی ایشن کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
